کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
آزاد اور غلام پر صدقہ فطر واجب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1419
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ فَرَضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ أَوْ قَالَ رَمَضَانَ عَلَی الذَّکَرِ وَالْأُنْثَی وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوکِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ فَعَدَلَ النَّاسُ بِهِ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُعْطِي التَّمْرَ فَأَعْوَزَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ التَّمْرِ فَأَعْطَی شَعِيرًا فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُعْطِي عَنْ الصَّغِيرِ وَالْکَبِيرِ حَتَّی إِنْ کَانَ لِيُعْطِي عَنْ بَنِيَّ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُعْطِيهَا الَّذِينَ يَقْبَلُونَهَا وَکَانُوا يُعْطُونَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ قال ابوعبدالله بنی يعني بني نافع قال کانوا يعطون ليجمع لاللفقرائ
ابوالنعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے صدقہ فطر یا صدقہ رمضان، مرد، عورت، آزاد، غلام، ہر ایک پر ایک صاع کجھور یا ایک صاع جو فرض کیا- تو لوگوں نے نصف صاع گیہوں اس کے برابر سمجھ لیا، حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ کجھور دیتے تھے تو ایک بار اہل مدینہ پر کجھور کا قحط ہوا تو جو دئیے، اور حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ چھوٹے اور بڑے کی طرف سے دیتے تھے، یہاں تک کہ میرے بیٹوں کی طرف سے دے دیتے تھے، اور ابن عمر رضی ﷲ عنہ ان کو دیتے جو قبول کرتے اور عیدالفطر کے ایک یا دو دن پہلے دیتے- ابوعبدﷲ (امام بخاری) نے کہا کہ بنی سے مراد بنی نافع ہے اور کہا کہ وہ لوگ جمع کرنے کے لئے دیتے تھے نہ فقراء کو دیتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment