کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
حج مقبول کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
1427
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ أَبُو الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ کَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ
آدم، شعبہ، سیار ابوالحکم، ابوحازم، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے ﷲ کے لئے حج کیا اور اس نے نہ فحش بات کی اور نہ گناہ کا مرتکب ہوا تو اس دن کی طرح (گناہ سے پاک وصاف) ہوگا جس دن سے اس کی ماں نے جنا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment