Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1442


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
احرام کے وقت خوشبو لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر
1442
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَدَّهِنُ بِالزَّيْتِ فَذَکَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ قَالَ مَا تَصْنَعُ بِقَوْلِهِ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
محمد بن یوسف، سفیان، منصور، سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر زیتون کا تیل لگاتے تھے- میں نے ابراہیم نخعی سے بیان کیا تو انہوں نے کہا تم ان کی بات کو کیا کرو گے، مجھ سے اسود نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کے متعلق بیان کیا کہ انہوں نے کہا کہ گویا میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے مانگوں میں حالت احرام میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment