Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1461


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا احرام باندھا۔
حدیث نمبر
1461
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی قَوْمٍ بِالْيَمَنِ فَجِئْتُ وَهُوَ بِالْبَطْحَائِ فَقَالَ بِمَا أَهْلَلْتَ قُلْتُ أَهْلَلْتُ کَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَلْ مَعَکَ مِنْ هَدْيٍ قُلْتُ لَا فَأَمَرَنِي فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَحْلَلْتُ فَأَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ قَوْمِي فَمَشَطَتْنِي أَوْ غَسَلَتْ رَأْسِي فَقَدِمَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ إِنْ نَأْخُذْ بِکِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ قَالَ اللَّهُ وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ وَإِنْ نَأْخُذْ بِسُنَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ حَتَّی نَحَرَ الْهَدْيَ
محمد بن یوسف، سفیان، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب، ابوموسی سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے میری قوم کے پاس مجھے یمن بھیجا، چناچہ میں اس حال میں آیا کہ آپ بطحا میں تھے آپ نے فرمایا کہ تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ میں نے کہا- نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے احرام باندھنے کی طرح احرام باندھا ہے- آپ نے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس ھدی کا جانور ہے؟ میں نے جواب دیا نہیں- آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں خانہ کعبہ کاطواف کروں، چناچہ میں نے خانہ کعبہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا، پھر مجھے احرام کھولنے کا حکم دیا، میں نے احرام کھول دیا، میں اپنی قوم کی ایک عورت کے پاس آیا، اس نے میرے بالوں میں کنگھی کی یا میرا سر دھویا، پھر عمر رضی ﷲ عنہ کی خلافت کا وقت آیا، تو انہوں نے کہا، اگر ہم ﷲ کی کتاب کو پکڑتے ہیں تو وہ ہمیں حج اور عمرہ کے پورا کرنے کا حکم دیتا ہے اور اگر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی سنت کو پکڑتے ہیں تو آپ نے احرام نہیں کھولا، یہاں تک کہ قربانی کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment