کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
تمتع، قران، اور افراد حج کا بیان۔
حدیث نمبر
1465
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ شَهِدْتُ عُثْمَانَ وَعَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعُثْمَانُ يَنْهَی عَنْ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا فَلَمَّا رَأَی عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ قَالَ مَا کُنْتُ لِأَدَعَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ أَحَدٍ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، حکم، علی بن حسین، مروان بن حکم سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ میں حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ اور حضرت علی کے بارے میں گواہی دیتا ہوں، حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ تمتع اور قران سے منع کرتے تھے جب حضرت علی نے دیکھا، تو حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا اور لبیک بعمرۃ وحجۃ فرمایا کہ کسی ایک شخص کی بات پر میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتا- (حضرت عثمان اور دوسرے بعض صحابہ سے بھی منقول ہے کہ تمتع اور قران کو پسند نہیں کرتے تھے اس کی وجہ یہ تھی ان حضرات کے نزدیک افضل اور بہتر بات یہ تھی کہ حج کے سفر میں صرف حج کیاجائے اور عمرے کے لئے مستقلا سفر کیاجائے مگر یہ بات ایسے آدمی کے لئے ہے جو دو مرتبہ سفر کی استطاعت رکھتا ہو)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment