Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:571,TotalNo:5222

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
پانی کے ساتھ دودھ ملانے کا بیان
حدیث نمبر
5222
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا وَأَتَی دَارَهُ فَحَلَبْتُ شَاةً فَشُبْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْبِئْرِ فَتَنَاوَلَ الْقَدَحَ فَشَرِبَ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَکْرٍ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ فَأَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ فَضْلَهُ ثُمَّ قَالَ الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ
عبدان، عبد ﷲ بن یونس، زہری، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو دودھ پیتے ہوئے دیکھا اور آپ میرے گھر تشریف لائے، تو میں نے بکری کا دودھ دوہا اور کنویں سے میں نے پانی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے لئے ملایا، پھر پیالہ آپ نے لے لیا اور نوش فرمایا، بائیں طرف ابوبکر اور دائیں طرف ایک اعرابی تھا، آپ نے اعرابی کو اپنا بچاہوا جھوٹادے دیا، پھر فرمایا کہ پہلے پھردائیں اس کے دائیں والے کا حق ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment