صحیح بخاری
کتاب
مشروبات کا بیان
باب
پانی کے ساتھ دودھ ملانے کا بیان
حدیث نمبر
5223
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَمَعَهُ صَاحِبٌ لَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ عِنْدَکَ مَائٌ بَاتَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فِي شَنَّةٍ وَإِلَّا کَرَعْنَا قَالَ وَالرَّجُلُ يُحَوِّلُ الْمَائَ فِي حَائِطِهِ قَالَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي مَائٌ بَائِتٌ فَانْطَلِقْ إِلَی الْعَرِيشِ قَالَ فَانْطَلَقَ بِهِمَا فَسَکَبَ فِي قَدَحٍ ثُمَّ حَلَبَ عَلَيْهِ مِنْ دَاجِنٍ لَهُ قَالَ فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ شَرِبَ الرَّجُلُ الَّذِي جَائَ مَعَهُ
عبد ﷲ بن محمد، ابوعامر، فلیح بن سلیمان، سعیدبن حارث، جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے پاس تشریف لائے اور آپ کے ساتھ ایک ساتھی اور تھا، اس انصاری سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تیرے پاس مشک میں رات کا رکھا ہوا (باسی) پانی ہے، ورنہ میں کہیں اور پی لوں گا، راوی کا بیان ہے کہ وہ آدمی باغ میں پانی دے رہا تھا، اس نے عرض کیایارسول ﷲ! میرے پاس باسی پانی ہے، آپ چھپر کی طرف تشریف لے چلیں، پھران دونوں کو وہ آدمی چھپر میں لے گیا، ایک پیالہ میں پانی ڈال کر اپنی بکری کا دودھ دوہا، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو پیا، آپ کے بعد پھر اس شخص نے پیا جوآپ کے ساتھ تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment