Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1222


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
مریض کے پاس رونے کا بیان۔
حدیث نمبر
1222
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ اشْتَکَی سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ شَکْوَی لَهُ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ فِي غَاشِيَةِ أَهْلِهِ فَقَالَ قَدْ قَضَی قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَبَکَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَأَی الْقَوْمُ بُکَائَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَکَوْا فَقَالَ أَلَا تَسْمَعُونَ إِنَّ اللَّهَ لَا يُعَذِّبُ بِدَمْعِ الْعَيْنِ وَلَا بِحُزْنِ الْقَلْبِ وَلَکِنْ يُعَذِّبُ بِهَذَا وَأَشَارَ إِلَی لِسَانِهِ أَوْ يَرْحَمُ وَإِنَّ الْمَيِّتَ يُعَذَّبُ بِبُکَائِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ وَکَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَضْرِبُ فِيهِ بِالْعَصَا وَيَرْمِي بِالْحِجَارَةِ وَيَحْثِي بِالتُّرَابِ
اصبغ، ابن وہب، عمرو، سعید بن حارث انصاری، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سعد بن عبادہ رضی ﷲ عنہ بیمار پڑے تو ان کے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم عبدالرحمن بن عوف رضی ﷲ عنہ، سعد بن ابی وقاص، اور عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ کے ساتھ عیادت کے لئے تشریف لائے جب ان کے پاس پہنچے تو ان کو اپنے گھر بستر پر لیٹا ہوا پایا- آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا انتقال کر گئے ہیں؟ تو لوگوں نے عرض کیا نہیں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم روئے جب لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو روتے ہوئے دیکھا تو یہ بھی رونے لگے- آپ نے فرمایا کہ کیا تم نہیں سنتے کہ ﷲ تعالی آنسو بہانے اور دل کے غمگین ہونے سے عذاب نہیں کرتا بلکہ اس کی وجہ سے عذاب کرتا ہے (اور اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا) یا رحم کرتا ہے، اور میت پر اس کے گھر والوں کے رونے کے سبب عذاب کرتا ہے اور عمر رضی ﷲ عنہ اس صورت میں ڈنڈے سے یاپتھر سے پھینک کر مارتے تھے اور منہ میں خاک ڈال دیتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment