کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جب جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو تو کب بیٹھے؟
حدیث نمبر
1227
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ فَجَائَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَقَالَ قُمْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ صَدَقَ
احمد بن یونس، ابن ابی ذئب، سعید مقبری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک جنازے میں شریک تھے تو ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور دونوں جنازہ رکھے جانے سے پہلے بیٹھ گئے تو ابوسعید آئے اور مروان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ کھڑا ہوجا، بخدا تمہیں معلوم ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہمیں منع کیا ہے حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نے کہا انہوں نے سچ فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment