کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازوں کے لئے صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر
1236
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی عَلَی قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَصَفَّهُمْ وَکَبَّرَ أَرْبَعًا قُلْتُ مَنْ حَدَّثَکَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
مسلم، شعبہ، شیبانی، شعبی، سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جس نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ نے ایک منبوذ (گرا پڑا بچہ) کی قبر کے پاس صفیں قائم کیں اور چار تکبیریں کہیں، میں نے کہا کہ تم سے کس نے بیان کیا؟ انہوں نے جواب دیا ابن عباس نے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment