کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازوں کے لئے صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر
1237
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تُوُفِّيَ الْيَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ مِنْ الْحَبَشِ فَهَلُمَّ فَصَلُّوا عَلَيْهِ قَالَ فَصَفَفْنَا فَصَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَعَهُ صُفُوفٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ کُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي
ابراہیم بن موسی، ہشام بن یوسف، ابن جریج، عطاء، جابربن عبدﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا آج حبش کا ایک مرد صالح فوت ہوگیا، اس لئے آؤ اور اس پر نماز پڑھو ہم لوگوں نے صفیں قائم کیں تو نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم اور ہم لوگ صف بستہ تھے ابوزبیر نے جابر سے روایت کیا کہ میں دوسری صف میں تھا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment