Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1238


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازے میں مردوں کے ساتھ بچوں کے صف قائم کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1238
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ قَدْ دُفِنَ لَيْلًا فَقَالَ مَتَی دُفِنَ هَذَا قَالُوا الْبَارِحَةَ قَالَ أَفَلَا آذَنْتُمُونِي قَالُوا دَفَنَّاهُ فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ فَکَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَکَ فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَنَا فِيهِمْ فَصَلَّی عَلَيْهِ
موسی بن اسمعیل، عبدالواحد، شیبانی، عامر، ابن عباس رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے جو رات کو دفن کیا گیا تھا تو آپ نے فرمایا یہ کب دفن ہوا ؟ لوگوں نے کہا کہ کل رات- آپ نے فرمایا پھر مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟ لوگوں نے کہا کہ ہم نے اسے رات کی تاریکی میں دفن کیا اس لئے ہم نے آپ کو جگانا مناسب نہ سمجھا- آپ کھڑے ہوئے تو ہم نے آپ کے پیچھے صفیں قائم کیں- ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے بیان کیا میں بھی انہیں میں تھا چناچہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment