کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جنازے کے پیچھے چلنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
1240
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ حُدِّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ يَقُولُ مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ فَقَالَ أَکْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا فَصَدَّقَتْ يَعْنِي عَائِشَةَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ کَثِيرَةٍ فَرَّطْتُ ضَيَّعْتُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ
ابوالنعمان، جریج بن حازم، نافع ابن عمر، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیاجو شخص جنازے کے ساتھ جائے تو اس کے لئے ایک قیراط ہے ابن عمر نے کہا کہ ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ بہت زیادہ روایتیں بیان کرتے ہیں- حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے ابوہریرہ کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ابن عمر نے کہا کہ ہم نے بہت سے قیراط میں کوتاہی کی یعنی ﷲ کے حکم کو ضائع کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment