Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1241


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
دفن کئے جانے تک انتظار کا بیان۔
حدیث نمبر
1241
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتَّی يُصَلِّيَ فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَ حَتَّی تُدْفَنَ کَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ قِيلَ وَمَا الْقِيرَاطَانِ قَالَ مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ
عبدﷲ بن مسلمہ، ابن ابی ذئب، سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد ابوسعید مقبری سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا (دوسری سند) احمد بن شبیب بن سعید، شبیب بن سعید، یونس، ابن شہاب، عبدالرحمن اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جنازے میں شریک ہو یہاں تک کہ نماز پڑھ لے تو اس کے لئے ایک قیراط ہے اور دفن کئے جانے تک حاضر رہے تو اس کے لئے دو قیراط ہیں پوچھا گیا کہ دو قیراط کیا ہیں؟ تو دو بڑے پہاڑوں کی طرح ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment