Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1254


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو ارض مقدسہ یا اس کے علاوہ جگہوں میں دفن ہونا پسند کرے۔
حدیث نمبر
1254
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُرْسِلَ مَلَکُ الْمَوْتِ إِلَی مُوسَی عَلَيْهِمَا السَّلَام فَلَمَّا جَائَهُ صَکَّهُ فَرَجَعَ إِلَی رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَی عَبْدٍ لَا يُرِيدُ الْمَوْتَ فَرَدَّ اللَّهُ عَلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَی مَتْنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِکُلِّ مَا غَطَّتْ بِهِ يَدُهُ بِکُلِّ شَعْرَةٍ سَنَةٌ قَالَ أَيْ رَبِّ ثُمَّ مَاذَا قَالَ ثُمَّ الْمَوْتُ قَالَ فَالْآنَ فَسَأَلَ اللَّهَ أَنْ يُدْنِيَهُ مِنْ الْأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ کُنْتُ ثَمَّ لَأَرَيْتُکُمْ قَبْرَهُ إِلَی جَانِبِ الطَّرِيقِ عِنْدَ الْکَثِيبِ الْأَحْمَرِ
محمود، عبدالرزاق، معمر، ابن طاوس اپنے والد سے وہ ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ السلام کے پاس فرشتہ موت بھیجا گیا جب ان کے پاس فرشتہ پہنچا تو حضرت موسی علیہ السلام نے اسے طمانچہ مارا اور وہ اپنے پروردگار کے پاس گیا اور عرض کیا کہ تو نے مجھے ایسے بندے کے پاس بیجھا جو مرنا نہیں چاہتا ﷲ نے اس فرشتے کو بینائی عطا کی اور فرمایا جاؤ اور ان سے کہو کہ اپنا ہاتھ بیل کی پیٹھ پر رکھیں اور اس کے ہربال کے عوض جن پر ان کا ہاتھ پڑے گا ایک سال عمر عطا کی جایے گی حضرت موسی نے عرض کیا اے پروردگار اس کے بعد کیا ہو گا۔ ﷲ نے فرمایا پھر موت آئے گی حضرت موسی نے عرض کی تو پھر ابھی آجائے اور ﷲ سے درخواست کی کہ ان کو ایک پتھر پھینکنے کی مقدار ارض مقدس سے قریب کردے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں وہاں ہوتا تو تم لوگوں کو ان کی قبر راستے کی طرف سرخ ٹیلے کے پاس دکھاتا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment