Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1257


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
عورت کی قبر میں کون اترے۔
حدیث نمبر
1257
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ شَهِدْنَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ هَلْ فِيکُمْ مِنْ أَحَدٍ لَمْ يُقَارِفْ اللَّيْلَةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَنَا قَالَ فَانْزِلْ فِي قَبْرِهَا فَنَزَلَ فِي قَبْرِهَا فَقَبَرَهَا قَالَ ابْنُ مُبَارَکٍ قَالَ فُلَيْحٌ أُرَاهُ يَعْنِي الذَّنْبَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لِيَقْتَرِفُوا أَيْ لِيَکْتَسِبُوا
محمد سنان، فلیح بن سلیمان، ہلال، بن علی، انس سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول ﷲ کی صاحبزادی کے جنازے میں حاضر ہوئے اور رسول صلی ﷲ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے- میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے تو آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جس نے آج رات اپنی بیوی سے ہم بستری کی نہ ہو ؟ ابوطلحہ نے عرض کیا میں ہوں آپ نے فرمایا کہ اس کی قبر میں اترو، چناچہ ابوطلحہ قبر میں اترے اور ان کی قبر میں لٹایا- ابن مالک کا بیان ہے کہ فلیج نے کہا کہ  لَمْ يُقَارِفْ  کا مطلب میرے خیال میں یہ ہے کہ گناہ نہ کیا ہو- اور ابوعبدﷲ کہتے ہیں کہ قرآن میں لِيَقْتَرِفُوا کے معنی لِيَکْتَسِبُوا ہیں یعنی تاکہ کسب کریں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment