کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
شہید پر نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1258
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ أَيُّهُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَی هَؤُلَائِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ فِي دِمَائِهِمْ وَلَمْ يُغَسَّلُوا وَلَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِمْ
عبدﷲ بن یوسف، لیث، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب بن مالک، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم احد کے دن شہداء میں سے دو شخصوں کو ایک کپڑے میں جمع کرتے تھے کہ ان میں سے کسی طرف اشارہ کیا جاتا تو قبر میں پہلے اس کو رکھا جاتا- اور فرماتے کہ میں ان پر قیامت کے دن گواہ ہوںگا اور ان کے خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا اور نہ غسل دیا اور نہ نماز پڑھی
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment