Friday, December 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1262


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
لحد میں پہلے کون رکھا جائے؟
حدیث نمبر
1262
حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ أَيُّهُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَی هَؤُلَائِ وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُغَسِّلْهُمْ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِقَتْلَی أُحُدٍ أَيُّ هَؤُلَائِ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی رَجُلٍ قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ قَبْلَ صَاحِبِهِ وَقَالَ جَابِرٌ فَکُفِّنَ أَبِي وَعَمِّي فِي نَمِرَةٍ وَاحِدَةٍ وَقَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابن مقاتل، عبدﷲ، لیث بن سعد، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب بن مالک جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم شہداء احد میں سے دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں رکھتے تھے پھر کہتے تھے کہ ان میں سے کس کو قرآن کا علم زیادہ ہے ؟ جب کسی ایک طرف اشارہ کیا جاتا تو اس کو لحد میں پہلے رکھتے اور آپ نے فرمایا میں ان پر گواہ ہوں ان کو انکے خون کے ساتھ دفن کرنے کا حکم دیا اور نہ ان پر نماز پڑھی اور نہ انہیں غسل دلوایا اور اوزاعی نے زہری سے، انہوں نے جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم احد کے دن شہداء کے متعلق فرماتے تھے کہ ان میں سے کس کو قرآن کا علم زیادہ ہے ؟ جب کسی طرف اشارہ ہوتا تو اس کو اس کے ساتھی سے پہلے لحد میں رکھتے، حضرت جابر رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ میرے باپ اور میرے چچا کو آپ نے ایک کمبل میں رکھا اور سلیمان بن کثیر نے کہا کہ ہم میں سے زہری نے بیان کیا اور زہری نے کہا کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے حضرت جابر رضی ﷲ عنہ سے سنا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment