Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1485,TotalNo:4021


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ ذی الحلیفہ کا بیان
حدیث نمبر
4021
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ قَالَ لِي جَرِيرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ وَکَانَ بَيْتًا فِي خَثْعَمَ يُسَمَّی الْکَعْبَةَ الْيَمانِيَةَ فَانْطَلَقْتُ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ وَکَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ وَکُنْتُ لَا أَثْبُتُ عَلَی الْخَيْلِ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي حَتَّی رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي وَقَالَ اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَکَسَرَهَا وَحَرَّقَهَا ثُمَّ بَعَثَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ جَرِيرٍ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا جِئْتُکَ حَتَّی تَرَکْتُهَا کَأَنَّهَا جَمَلٌ أَجْرَبُ قَالَ فَبَارَکَ فِي خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرَّاتٍ
محمد بن مثنیٰ، یحییٰ، اسماعیل، قیس، جریر سے مروی ہے کہ مجھ سے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم مجھے ذی الخلصہ (کی فکر) سے نجات نہ دو گے؟ وہ قبیلہ خثعم میں ایک مکان تھا جسے کعبہ یمانیہ کہتے تھے تو میں قبیلہ احمس کے ڈیڑھ سے سوار لے کر چل دیا اور وہ (میرے ساتھی) گھوڑوں پر تھے اور میں گھوڑے پر جم نہیں سکتا تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا حتیٰ کہ آپ کی انگلیوں کے نشان میں نے اپنے سینہ میں دیکھے آپ نے فرمایا: اے ﷲ! اسے (گھوڑے پر) جما دے اور اسے ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا وہ کعبہ یمانیہ پہنچے اور اسے گرا کر جلا دیا پھر انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس قاصد بھیجا اس قاصد جریر نے آپ سے عرض کیا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں جب وہاں سے چلا ہوں تو وہ مکان خارشی اونٹ کی طرح (جل کر) سیاہ ہوگیا تھا تو آپ نے پانچ مرتبہ احمس کے سوار اور پیادوں کو برکت کی دعادی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment