Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1502,TotalNo:4038


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
وفد بنو حنیفہ اور ثمامہ بن اثال کے قصہ کا بیان
حدیث نمبر
4038
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْکَذَّابُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُولُ إِنْ جَعَلَ لِي مُحَمَّدٌ الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ تَبِعْتُهُ وَقَدِمَهَا فِي بَشَرٍ کَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ وَفِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَرِيدٍ حَتَّی وَقَفَ عَلَی مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُکَهَا وَلَنْ تَعْدُوَ أَمْرَ اللَّهِ فِيکَ وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرَنَّکَ اللَّهُ وَإِنِّي لَأَرَاکَ الَّذِي أُرِيتُ فِيهِ مَا رَأَيْتُ وَهَذَا ثَابِتٌ يُجِيبُکَ عَنِّي ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکَ أُرَی الَّذِي أُرِيتُ فِيهِ مَا أَرَيْتُ فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا فَأُوحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنْ انْفُخْهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا فَأَوَّلْتُهُمَا کَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِي أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيُّ وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةُ
ابو الیمان، شعیب، عبدﷲ بن ابی حسین، نافع بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مسیلمہ کذاب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں (مدینہ) میں آکر کہنے لگا کہ اگرمحمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے بعد مجھے خلیفہ بنا دیں تو میں ان کا متبع ہو جاؤں اور مدینہ میں اپنی قوم کے بہت سے آدمیوں کو لے کرآیا تھا- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ثابت بن قیس بن شماس کو ہمراہ لے کر اس کی طرف چلے آپ کے ہاتھ میں کھجور کی ایک ٹہنی تھی حتیٰ کہ آپ اپنے اصحاب کے ساتھ مسیلمہ کے پاس ٹھہر گئے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تو مجھ سے یہ ٹہنی بھی مانگے گا تو میں تجھے نہ دوں گا (چہ جائیکہ خلافت) اور تیرے بارے میں ﷲ کا حکم غلط نہیں ہو سکتا (کہ تو دوزخی ہے) اگر تو نے (مجھ سے) روگردانی کی تو ﷲ تجھے ہلاک کردے گا اور میں تو تجھے ویسا ہی دیکھ رہا ہوں جیسا مجھے خواب میں نظر آیاہے اور یہ ثابت ہیں جو میری طرف سے تجھے جواب دیں گے پھر آپ واپس آگئے ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قول کہ میں تو تجھے ایسا ہی دیکھ رہا ہوں جیسا مجھے خواب میں نظر آیا ہے کا مطلب دریافت کیا تو مجھے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک دن میں سو رہا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھ میں سونے دو کنگن دیکھے مجھے ان کی حالت سے رنج ہوا تو خواب میں ہی مجھے وحی کی گئی کہ ان پر پھونک مارو میں نے پھونک ماری تو وہ غائب ہو گئے تو میں نے اس کی تعبیر ان دوکذابوں سے کی جومیرے بعد ظاہر ہونگے، ایک عنسی، دوسرے مسیلمہ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment