Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1498,TotalNo:4034


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
وفد عبدالقیس کا بیان
حدیث نمبر
4034
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا هَذَا الْحَيَّ مِنْ رَبِيعَةَ وَقَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَکَ کُفَّارُ مُضَرَ فَلَسْنَا نَخْلُصُ إِلَيْکَ إِلَّا فِي شَهْرٍ حَرَامٍ فَمُرْنَا بِأَشْيَائَ نَأْخُذُ بِهَا وَنَدْعُو إِلَيْهَا مَنْ وَرَائَنَا قَالَ آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَعَقَدَ وَاحِدَةً وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا لِلَّهِ خُمْسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ابوحمزہ، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ وفد عبدالقیس نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا یا رسول ﷲ! ہم ربیعہ کا قبیلہ ہیں اور کفار مضر ہمارے آپ کے درمیان حائل ہیں- لہذا ہم آپ کی خدمت میں سوائے شہر حرام کے نہیں آ سکتے، لہذا ہمارے عمل کرنے کے لئے اور جو لوگ ہم سے پیچھے ہیں انہیں دعوت دینے کے لئے کچھ چیزوں کا حکم فرما دیجئے آپ نے فرمایا تمہیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں اور چار چیزوں سے روکتا ہوں، ﷲ پر ایمان لانا، یعنی ﷲ کے ایک معبود ہونے کی شہادت دینا (اور آپ نے انگلی سے ایک کے عدد کی طرف اشارہ کیا) نماز پڑھنا، زکوۃ دینا، مال غنیمت سے خمس ﷲ کے لئے ادا کرنا اور میں تمہیں کدو کی نقیر، لکڑی کے برتن، سبز ٹھلیا اور روغن کئے برتنوں (کے) استعمال سے روکتا ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment