Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1487,TotalNo:4023


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ سلاسل کا بیان
حدیث نمبر
4023
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ عَلَی جَيْشِ ذَاتِ السُّلَاسِلِ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قُلْتُ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ عُمَرُ فَعَدَّ رِجَالًا فَسَکَتُّ مَخَافَةَ أَنْ يَجْعَلَنِي فِي آخِرِهِمْ
اسحاق، خالد بن عبدﷲ، خالد حذاء، ابوعثمان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جیش ذات السلاسل میں عمرو بن عاص کو امیر بنا کر بھیجا عمرو کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر پوچھا کہ آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا  میں نے کہا مردوں میں؟ آپ نے فرمایا ان کے والد (ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) میں نے عرض کیا پھر کون آپ نے فرمایا عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ پھر آپ نے چند اور آدمیوں کا نام لیا بس میں اس خوف سے کہ میں سب سے آخر میں نہ آ جاؤں خاموش ہوگیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment