Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1477,TotalNo:4013


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
حجۃ الوداع سے پہلے ابوموسی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور معاذ کو یمن روانہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4013
حَدَّثَنِي حِبَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ زَکَرِيَّائَ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ إِلَی الْيَمَنِ إِنَّکَ سَتَأْتِي قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ فَإِذَا جِئْتَهُمْ فَادْعُهُمْ إِلَی أَنْ يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِنْ هُمْ طَاعُوا لَکَ بِذَلِکَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي کُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فَإِنْ هُمْ طَاعُوا لَکَ بِذَلِکَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ عَلَی فُقَرَائِهِمْ فَإِنْ هُمْ طَاعُوا لَکَ بِذَلِکَ فَإِيَّاکَ وَکَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ طَوَّعَتْ طَاعَتْ وَأَطَاعَتْ لُغَةٌ طِعْتُ وَطُعْتُ وَأَطَعْتُ
حبان، عبدﷲ، زکریا بن اسحاق، یحییٰ بن عبدﷲ بن صیفی، حضرت ابن عباس کے آزاد کردہ غلام معبد، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو یمن بھیجتے وقت فرمایا کہ تم اہل کتاب کے پاس جاؤ گے لہذا جب تم وہاں پہنچ جاؤ تو ان لوگوں کو کلمہ تو حید و شہادت کی طرف بلاؤ اگر وہ اس دعوت کو قبول کرلیں (اور مسلمان ہو جائیں) تو پھر انہیں یہ تعلیم دو کہ ﷲ نے ان پر رات اور دن میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ مان لیں تو پھر یہ بتاؤ کہ ﷲ نے ان پر زکوۃ فرض کی ہے جو مالداروں سے لے کر غریبوں کو دی جائے گی، اگر وہ تمہاری یہ بات بھی تسلیم کرلیں تو تمہیں ان کے عمدہ مال(زکوۃ میں) لینے سے بچنا چاہئے اور مظلوم کی بد دعا سے بھی ڈرتے رہنا کیونکہ اس کی بد دعا اور ﷲ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے ابوعبدﷲ (امام بخاری) کہتے ہیں کہ طوعت، طاعت اور اطاعت ایک ہی لغت ہے اور طعت_طعت اور اطعت كے ایک هی معنی ہیں.



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment