Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1490,TotalNo:4026


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ سیف البحر (ساحل سمندر) کا بیان
حدیث نمبر
4026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الَّذِي حَفِظْنَاهُ مِنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِائَةِ رَاکِبٍ أَمِيرُنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ نَرْصُدُ عِيرَ قُرَيْشٍ فَأَقَمْنَا بِالسَّاحِلِ نِصْفَ شَهْرٍ فَأَصَابَنَا جُوعٌ شَدِيدٌ حَتَّی أَکَلْنَا الْخَبَطَ فَسُمِّيَ ذَلِکَ الْجَيْشُ جَيْشَ الْخَبَطِ فَأَلْقَی لَنَا الْبَحْرُ دَابَّةً يُقَالُ لَهَا الْعَنْبَرُ فَأَکَلْنَا مِنْهُ نِصْفَ شَهْرٍ وَادَّهَنَّا مِنْ وَدَکِهِ حَتَّی ثَابَتْ إِلَيْنَا أَجْسَامُنَا فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلَعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ فَنَصَبَهُ فَعَمَدَ إِلَی أَطْوَلِ رَجُلٍ مَعَهُ قَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً ضِلَعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ فَنَصَبَهُ وَأَخَذَ رَجُلًا وَبَعِيرًا فَمَرَّ تَحْتَهُ قَالَ جَابِرٌ وَکَانَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ ثُمَّ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ ثُمَّ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ ثُمَّ إِنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ نَهَاهُ وَکَانَ عَمْرٌو يَقُولُ أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحٍ أَنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ قَالَ لِأَبِيهِ کُنْتُ فِي الْجَيْشِ فَجَاعُوا قَالَ انْحَرْ قَالَ نَحَرْتُ قَالَ ثُمَّ جَاعُوا قَالَ انْحَرْ قَالَ نَحَرْتُ قَالَ ثُمَّ جَاعُوا قَالَ انْحَرْ قَالَ نَحَرْتُ ثُمَّ جَاعُوا قَالَ انْحَرْ قَالَ نُهِيتُ
علی بن عبدﷲ، سفیان، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم تین سو سواروں پر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو امیر بنا کر قریش کے قافلہ کی گھات میں بھیجا تھا ہم ساحل پر پندرہ دن ٹھہرے وہاں سخت بھوک نے ہم پر غلبہ کیا یہاں تک کہ ہم نے پتے کھا کر گزارا کیا اسی لئے اسے جیش الخبط (پتوں والا لشکر) کہتے ہیں سمندر نے عنبر نامی ایک مچھلی باہر پھینک دی تو اسے ہم نے پندرہ دن تک کھایا اور ہمیں اس کی چربی ملی تو ہمارے جسم اپنی اصلی حالت (فربہی) پر آ گئے حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اس کی ایک پسلی لے کر کھڑی کرائی سفیان نے کبھی ضلعاً من اضلاعہ روایت کیا، پھر اپنے ساتھیوں میں سب سے لمبے آدمی کو اونٹ پر بٹھا کر گزارا- تو وہ اس کے نیچے سے صاف گزر گیا حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ لشکر کے ایک آدمی نے تین اونٹ ذبح کئے پھر تین ذبح کئے پھر حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اسے منع کردیا عمرو نے بواسطہ ابوصالح قیس بن سعد ان کے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں بھی اس لشکر میں تھا جب سخت بھوک لگی تو حضرت سعد نے ان سے کہا کہ اونٹ ذبح کرو وہ کہتے ہیں کہ میں نے ذبح کردیا، جب پھر بھوک لگی تو انہوں نے پھر کہا کہ اونٹ ذبح کرو میں نے پھر ذبح کردیا، جب پھر بھوک لگی تو انہوں نے کہا کہ اونٹ ذبح کرو میں نے پھر ذبح کردیا، پھر جب بھوک لگی تو انہوں نے کہا کہ اونٹ ذبح کرو تو میں نے کہہ دیا کہ مجھے منع کردیا گیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment