Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1476,TotalNo:4012


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
حجۃ الوداع سے پہلے ابوموسی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور معاذ کو یمن روانہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4012
حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ هُوَ النَّرْسِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَی الْأَشْعَرِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی أَرْضِ قَوْمِي فَجِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنِيخٌ بِالْأَبْطَحِ فَقَالَ أَحَجَجْتَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ کَيْفَ قُلْتَ قَالَ قُلْتُ لَبَّيْکَ إِهْلَالًا کَإِهْلَالِکَ قَالَ فَهَلْ سُقْتَ مَعَکَ هَدْيًا قُلْتُ لَمْ أَسُقْ قَالَ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَاسْعَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حِلَّ فَفَعَلْتُ حَتَّی مَشَطَتْ لِي امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِ بَنِي قَيْسٍ وَمَکُثْنَا بِذَلِکَ حَتَّی اسْتُخْلِفَ عُمَرُ
عباس بن ولید، عبدالواحد، ایوب بن عائز، قیس بن مسلم، طارق بن شہاب، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے میری قوم کے ملک میں (عامل بنا کر) بھیجا اس وقت آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (مقام) البطح میں ٹھہرے ہوئے تھے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا اے عبدﷲ بن قیس! کیا تم نے احرام باندھا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں یا رسول ﷲ! آپ نے فرمایا تو نے کیسے کہا تھا؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے کہا تھا اے ﷲ! میں حاضر ہوں اور آپ کی طرح احرام باندھا ہے آپ نے فرمایا کیا تو اپنے ساتھ قربانی لایا ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں آپ نے فرمایا بیت ﷲ کا طواف کرو اور صفا اور مروہ کی سعی کرکے احرام کھول دو میں نے ایسا ہی کیا یہاں تک کہ بنو قیس کی ایک عورت نے میری کنگھی بھی کردی اور ہم حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت تک ایسا ہی کرتے رہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment