Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1509,TotalNo:4045


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
عمان اور بحرین کے قصے کا بیان
حدیث نمبر
4045
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ سَمِعَ ابْنُ الْمُنْکَدِرِ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ قَدْ جَائَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ لَقَدْ أَعْطَيْتُکَ هَکَذَا وَهَکَذَا ثَلَاثًا فَلَمْ يَقْدَمْ مَالُ الْبَحْرَيْنِ حَتَّی قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَی أَبِي بَکْرٍ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَی مَنْ کَانَ لَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ أَوْ عِدَةٌ فَلْيَأْتِنِي قَالَ جَابِرٌ فَجِئْتُ أَبَا بَکْرٍ فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ جَائَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُکَ هَکَذَا وَهَکَذَا ثَلَاثًا قَالَ فَأَعْطَانِي قَالَ جَابِرٌ فَلَقِيتُ أَبَا بَکْرٍ بَعْدَ ذَلِکَ فَسَأَلْتُهُ فَلَمْ يُعْطِنِي ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَلَمْ يُعْطِنِي ثُمَّ أَتَيْتُهُ الثَّالِثَةَ فَلَمْ يُعْطِنِي فَقُلْتُ لَهُ قَدْ أَتَيْتُکَ فَلَمْ تُعْطِنِي ثُمَّ أَتَيْتُکَ فَلَمْ تُعْطِنِي ثُمَّ أَتَيْتُکَ فَلَمْ تُعْطِنِي فَإِمَّا أَنْ تُعْطِيَنِي وَإِمَّا أَنْ تَبْخَلَ عَنِّي فَقَالَ أَقُلْتَ تَبْخَلُ عَنِّي وَأَيُّ دَائٍ أَدْوَأُ مِنْ الْبُخْلِ قَالَهَا ثَلَاثًا مَا مَنَعْتُکَ مِنْ مَرَّةٍ إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَکَ وَعَنْ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ جِئْتُهُ فَقَالَ لِي أَبُو بَکْرٍ عُدَّهَا فَعَدَدْتُهَا فَوَجَدْتُهَا خَمْسَ مِائَةٍ فَقَالَ خُذْ مِثْلَهَا مَرَّتَيْنِ
قتیبہ بن سعید سفیان ابن منکدر حضرت جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر بحرین سے مال آیا تو میں تجھے اس طرح اس طرح (تین مرتبہ اشارہ کیا) دوں گا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ حیات میں وہاں سے مال نہ آ سکا جب وہ مال حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو ان کے منادی نے یہ اعلان کیا کہ اگر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کسی کا قرض ہو یا آپ نے کسی سے کچھ وعدہ فرمایا ہو تو وہ میرے پاس آ جائے جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا تھا کہ اگر بحرین سے مال آیا تو میں تجھے ایسے ایسے (تین مرتبہ) دوں گا جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے مجھے مال دے دیا اس کے بعد پھر میں نے حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آکر مال مانگا تو انہوں نے نہ دیا میں پھر آیا تو بھی نہ دیا میں تیسری مرتبہ پھر آیا تب بھی کچھ نہ دیا تو میں نے کہا میں آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا مگر آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کچھ نہ دیا پھر دوبارہ آیا پھر بھی نہ دیا پھر تیسری مرتبہ آیا پھر بھی نہ دیا لہذا یا تو مجھے مال دیجئے ورنہ (میں سمجھوں گا کہ) آپ مجھ سے بخل کر رہے ہیں ابوبکر نے کہا تم نے یہ کہا کہ آپ مجھ سے بخل کر رہے ہیں- بخل سے زیادہ بری کون سی بیماری ہے یہ تین مرتبہ فرمایا میں نے تمہیں جب بھی مال دینے سے منع کیا تو میں یہ چاہتا تھا کہ تمہیں (کہیں سے) دے دوں عمرو محمد بن علی جابر بن عبد ﷲ فرماتے ہیں کہ میں ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا اس مال کو شمار کرو میں نے دیکھا تو پانچ سو تھے ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا اتنے ہی دو مرتبہ اور لے لو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment