Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1471,TotalNo:4007


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
بنی خزیمہ کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا خالد بن ولید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو روانہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4007
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح و حَدَّثَنِي نُعَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَی بَنِي جَذِيمَةَ فَدَعَاهُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ فَلَمْ يُحْسِنُوا أَنْ يَقُولُوا أَسْلَمْنَا فَجَعَلُوا يَقُولُونَ صَبَأْنَا صَبَأْنَا فَجَعَلَ خَالِدٌ يَقْتُلُ مِنْهُمْ وَيَأْسِرُ وَدَفَعَ إِلَی کُلِّ رَجُلٍ مِنَّا أَسِيرَهُ حَتَّی إِذَا کَانَ يَوْمٌ أَمَرَ خَالِدٌ أَنْ يَقْتُلَ کُلُّ رَجُلٍ مِنَّا أَسِيرَهُ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَا أَقْتُلُ أَسِيرِي وَلَا يَقْتُلُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِي أَسِيرَهُ حَتَّی قَدِمْنَا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْنَاهُ فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْکَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ مَرَّتَيْنِ
محمود، عبدالرزاق، معمر (دوسری سند) نعیم، عبدﷲ، معمر، زہری، سالم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خالد بن ولید کو بنو جذیمہ کی طرف بھیجا خالد نے انہیں دعوت اسلام دی تو انہوں نے یہ دعوت قبول کرلی مگر اپنی زبان سے انہوں نے ہم مسلمان ہو گئے کہنے کو اچھا نہ سمجھا تو یوں کہنے لگے کہ ہم نے اپنا دین چھوڑ دیا مگر حضرت خالد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ انہیں قتل و قید کرنے لگے اور قیدیوں کو ہم میں سے ہر ایک کے حوالے کردیا ایک دن حضرت خالد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ہمیں اپنے اپنے قیدی قتل کردینے کا حکم دیا تو میں نے کہا اللہ کی قسم! نہ میں اپنے قیدی کو اور نہ میرے ساتھی اپنے اپنے قیدیوں کو قتل کریں گے یہاں تک کہ ہم آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں واپس آ گئے تو میں نے آپ سے یہ واقعہ ذکر کیا تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ اٹھا کر دو مرتبہ فرمایا اے ﷲ! میں خالد کے فعل سے بری ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment