Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1494,TotalNo:4030


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
بنو تمیم کے وفد کا بیان
حدیث نمبر
4030
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي صَخْرَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ الْمَازِنِيِّ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَتَی نَفَرٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اقْبَلُوا الْبُشْرَی يَا بَنِي تَمِيمٍ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ بَشَّرْتَنَا فَأَعْطِنَا فَرُئِيَ ذَلِکَ فِي وَجْهِهِ فَجَائَ نَفَرٌ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ اقْبَلُوا الْبُشْرَی إِذْ لَمْ يَقْبَلْهَا بَنُو تَمِيمٍ قَالُوا قَدْ قَبِلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ
ابو نعیم، سفیان، ابوضخرۃ، صفوان بن محرزمانی، حضرت عمران بن حصین سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ بنو تمیم کا وفد آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ نے فرمایا اے بنو تمیم! بشارت قبول کرو انہوں نے کہا یا رسول ﷲ آپ نے بشارت تو دے دی اب ہمیں کچھ دلوائیے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر اس کا اثر معلوم ہوا پھر یمن کا وفد آیا تو آپ نے فرمایا کہ بنو تمیم نے تو بشارت قبول نہیں کی لہذا تم قبول کرو انہوں نے عرض کیا ہم نے قبول کی یا رسول ﷲ!



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment