Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1496,TotalNo:4032


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
ابن اسحاق کہتے ہیں عیینہ بن حصن بن حذیفہ بن بدر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو تمیم کی شاخ بنو عنبر سے جنگ کرنے کیلئے بھیجا الخ
حدیث نمبر
4032
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ قَدِمَ رَکْبٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ أَمِّرْ الْقَعْقَاعَ بْنَ مَعْبَدِ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ عُمَرُ بَلْ أَمِّرْ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ مَا أَرَدْتَ إِلَّا خِلَافِي قَالَ عُمَرُ مَا أَرَدْتُ خِلَافَکَ فَتَمَارَيَا حَتَّی ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا فَنَزَلَ فِي ذَلِکَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا حَتَّی انْقَضَتْ
ابراہیم بن موسیٰ، ہشام بن یوسف، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، حضرت عبدﷲ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بنو تمیم کے سوار آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کی ان کا امیر قعقاع بن معبد بن زرارہ کو بنایئے عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا نہیں بلکہ اقرع بن حابس کو بنائے، تو حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا تم ہمیشہ مجھ سے اختلاف کرتے ہو، حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا میں آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اختلاف کا قصد نہیں کرتا دونوں میں تکرار ہوئی یہاں تک کہ ان کی آوازیں بلند ہو گئیں تو اسی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی کہ (اے ایمان والو! ﷲ اور اس کے رسول کے سامنے پیش قدمی نہ کرو) آخر تک-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment