Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1472,TotalNo:4008


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
عبداللہ بن حزافہ سہمی کے دستہ کا بیان
حدیث نمبر
4008
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَاسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُطِيعُوهُ فَغَضِبَ فَقَالَ أَلَيْسَ أَمَرَکُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُطِيعُونِي قَالُوا بَلَی قَالَ فَاجْمَعُوا لِي حَطَبًا فَجَمَعُوا فَقَالَ أَوْقِدُوا نَارًا فَأَوْقَدُوهَا فَقَالَ ادْخُلُوهَا فَهَمُّوا وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يُمْسِکُ بَعْضًا وَيَقُولُونَ فَرَرْنَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ النَّارِ فَمَا زَالُوا حَتَّی خَمَدَتْ النَّارُ فَسَکَنَ غَضَبُهُ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ دَخَلُوهَا مَا خَرَجُوا مِنْهَا إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ
مسدد، عبدالواحد، اعمش، سعد بن عبیدہ، ابوعبدالرحمن، حضرت علی رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک دستہ بھیجا تو اس کا امیر ایک انصاری کو بنایا اور اہل دستہ کو اس کی اطاعت کا حکم دیا اس امیر کوغصہ آیا تو کہنے لگا کہ کیا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تمہیں میری اطاعت کا حکم نہیں دیاہے؟ لوگوں نے کہا ہاں دیا ہے۔ اس نے کہا کہ میرے لئے لکڑیاں جمع کرو! چناچہ جمع کردی گئیں اس نے کہا ان میں آگ لگادو چناچہ آگ لگا دی گئی، اس نے کہا اس آگ میں گھس جاؤ لوگوں نے گھسنے کا ارادہ کیا، مگر ایک دوسرے کو گھسنے سے روکتے رہے اور کہا ہم دوزخ سے بھاگ کر ہی تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی پناہ میں آئے ہیں وہ برابر اسی شش وپنج میں رہے حتیٰ کہ آگ بجھ گئی اور اس امیر کا غصہ بھی فرو ہوگیا جب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر ہوئی تو آپ نے فرمایا اگر وہ اس آگ میں گھس جاتے تو قیامت تک اس سے نہ نکلتے فرمانبرداری نیک کام میں ہوتی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment