Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1482,TotalNo:4018


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
علی بن ابی طالب اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما کی حجۃ الوداع سے پہلے یمن کی طرف روانگی کا بیان
حدیث نمبر
4018
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَائٌ قَالَ جَابِرٌ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا أَنْ يُقِيمَ عَلَی إِحْرَامِهِ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَائٌ قَالَ جَابِرٌ فَقَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِسِعَايَتِهِ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَ أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَهْدِ وَامْکُثْ حَرَامًا کَمَا أَنْتَ قَالَ وَأَهْدَی لَهُ عَلِيٌّ هَدْيًا
مکی بن ابراہیم، ابن جریج، عطاء، جابر سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا کہ اپنے (احرام پر قائم رہو) محمد بن ابوبکر نے بواسطہ ابن جریج، عطاء اور جابر اتنی زیادتی اور روایت کی ہے کہ حضرت علی رضی ﷲ عنہ اپنے وصول کردہ محصول (یمن سے) لے کر تشریف لائے تھے تو ان سے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تم نے کون سا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا سا احرام باندھا ہے۔ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم قربانی بھیج دو اور حالت احرام میں ٹھہرے رہو، جیسے اب ہو، راوی کہتا ہے کہ حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے آنحضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے قربانی بھیجی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment