Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1491,TotalNo:4027


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ سیف البحر (ساحل سمندر) کا بیان
حدیث نمبر
4027
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ غَزَوْنَا جَيْشَ الْخَبَطِ وَأُمِّرَ أَبُو عُبَيْدَةَ فَجُعْنَا جُوعًا شَدِيدًا فَأَلْقَی الْبَحْرُ حُوتًا مَيِّتًا لَمْ نَرَ مِثْلَهُ يُقَالُ لَهُ الْعَنْبَرُ فَأَکَلْنَا مِنْهُ نِصْفَ شَهْرٍ فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ عَظْمًا مِنْ عِظَامِهِ فَمَرَّ الرَّاکِبُ تَحْتَهُ فَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ کُلُوا فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَکَرْنَا ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُلُوا رِزْقًا أَخْرَجَهُ اللَّهُ أَطْعِمُونَا إِنْ کَانَ مَعَکُمْ فَأَتَاهُ بَعْضُهُمْ فَأَکَلَهُ
مسدد، یحییٰ، ابن جریج، عمرو، حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب ہم جیش الخبط کے جہاد میں تھے اور ہمارے امیر حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے تو ہمیں سخت بھوک لگی تو سمندر نے ایک مری ہوئی مچھلی جسے عنبر کہتے ہیں باہر پھینک دی ہم نے اس جیسی مچھلی دیکھی ہی نہ تھی ہم نے اسے پندرہ دن تک کھایا حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اس کی ایک ہڈی لی تو ایک سوار اس کے نیچے سے گزر گیا پھر ابوزبیر نے حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے یہ روایت مجھے بتائی کہ حضرت ابوعبیدہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کھاؤ تو جب ہم مدینہ آئے تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ﷲ کا بھیجا ہوا رزق ہے کھاؤ اگر تمہارے پاس ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ کسی نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو لا کردیا تو آپ نے بھی کھایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment