Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1480,TotalNo:4016


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
علی بن ابی طالب اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما کی حجۃ الوداع سے پہلے یمن کی طرف روانگی کا بیان
حدیث نمبر
4016
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا إِلَی خَالِدٍ لِيَقْبِضَ الْخُمُسَ وَکُنْتُ أُبْغِضُ عَلِيًّا وَقَدْ اغْتَسَلَ فَقُلْتُ لِخَالِدٍ أَلَا تَرَی إِلَی هَذَا فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ يَا بُرَيْدَةُ أَتُبْغِضُ عَلِيًّا فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ لَا تُبْغِضْهُ فَإِنَّ لَهُ فِي الْخُمُسِ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ
محمد بن بشار، روح بن عبادہ، علی بن سوید بن منجوف، عبدﷲ بن بریدہ، اپنے والد (بریدہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو حضرت خالد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس خمس لینے کو بھیجا (حضرت علی نے اس میں سے ایک باندی لے لی میں سمجھا انہوں نے خیانت کی لہذا) میں ان کا مخالف ہوگیا اور (لطف یہ کہ انہوں نے رات کو اس سے خلوت کی اور صبح کو) غسل کیا تو میں نے خالد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ تم اسے نہیں دیکھ رہے (کہ خیانت کی ہے) جب ہم نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو میں نے آپ سے یہ بات ذکر کی تو آپ نے فرمایا اے بریدہ! کیا تم علی سے بغض رکھتے ہو؟ میں نے عرض کیا ہاں! آپ نے فرمایا کہ بغض نہ کرو کہ اس کا حصہ تو خمس میں اس سے بھی زیادہ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment