کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خیبر کا بیان
حدیث نمبر
3888
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ حَتَّی إِذَا کُنَّا بِالصَّهْبَائِ وَهِيَ مِنْ أَدْنَی خَيْبَرَ صَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ دَعَا بِالْأَزْوَادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ فَأَکَلَ وَأَکَلْنَا ثُمَّ قَامَ إِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
عبدﷲ بن مسلمہ، مالک، یحییٰ بن سعید، بشیر بن یسار، سوید بن نعما ن سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ہم خیبر کے سال نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ (جنگ کے ارادہ سے) چلے جب مقام صہبا ء میں پہنچے جو خیبر کے قریب ہے تو آپ نے نماز عصر پڑھی پھر آپ نے توشہ سفر (جو کسی کے پاس تھا) طلب فرمایا، تو بجز ستو کے اور کچھ نہ آیا تو آپ کے حکم کے مطابق انہیں پانی میں گھول دیا گیا اور ہم سب نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مل کر کھایا پھر آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم مغرب کی نماز کے لئے کھڑے ہو گئے تو آپ نے اور ہم نے کلی کی اور بغیر وضو کے اعادہ کے آپ نے نماز پڑھ لی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment