کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ ذات الرقاع کا بیان
حدیث نمبر
3836
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِإِحْدَی الطَّائِفَتَيْنِ وَالطَّائِفَةُ الْأُخْرَی مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَقَامُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ أُولَئِکَ فَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثُمَّ قَامَ هَؤُلَائِ فَقَضَوْا رَکْعَتَهُمْ وَقَامَ هَؤُلَائِ فَقَضَوْا رَکْعَتَهُمْ
مسدد، یزید بن زریع، معمر، زہری، سالم بن عبد ﷲ ، عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو نماز پڑھائی اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابل رہا جب وہ اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے گئے تو دوسرا گروہ آگیا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے انکو بھی ایک رکعت پڑھائی اور پھر سب کے ساتھ سلام پھیرا انہوں نے کھڑے ہوکر اپنی ایک رکعت مکمل اور تمام کرلی تھی۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment