Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1398,TotalNo:3934


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
عمرہ قضاء کا بیان
حدیث نمبر
3934
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَالِسٌ إِلَی حُجْرَةِ عَائِشَةَ ثُمَّ قَالَ کَمْ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعًا ثُمَّ سَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ قَالَ عُرْوَةُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ فَقَالَتْ مَا اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً إِلَّا وَهُوَ شَاهِدُهُ وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، مجاہد کہتے ہیں کہ میں اور عروہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن زبیرمسجد (نبوی) میں پہنچے تو وہاں حضرت عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا  کے حجرہ کے قریب بیٹھے ہوئے تھے، پھرعروہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے پوچھا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے عمرے ادا کئے؟ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا، چار، پھر ہم نے حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا  کے مسواک کرنے کی آواز سنی تو عروہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اے ام المومنین! آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے حضرت ابوعبدالرحمن کی بات نہیں سنی کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کئے ہیں، حضرت عائشہ نے فرمایا (صحیح ہے کیونکہ) نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جب بھی عمرہ کیا تو یہ اس میں موجود تھے (وہاں) آپ نے رجب میں کبھی عمرہ نہیں کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment