Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1375,TotalNo:3911


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خیبر کا بیان
حدیث نمبر
3911
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَغْلِي قَالَ وَبَعْضُهَا نَضِجَتْ فَجَائَ مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَأْکُلُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا وَأَهْرِقُوهَا قَالَ ابْنُ أَبِي أَوْفَی فَتَحَدَّثْنَا أَنَّهُ إِنَّمَا نَهَی عَنْهَا لِأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ وَقَالَ بَعْضُهُمْ نَهَی عَنْهَا الْبَتَّةَ لِأَنَّهَا کَانَتْ تَأْکُلُ الْعَذِرَةَ
سعید بن سلیمان، عباد، شیبانی، ابن ابی اوفی رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن ہم پر بھوک کا غلبہ ہوا (اس وقت) ہانڈیوں میں جوش آ رہا تھا اور کچھ پک گئی تھیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے منادی نے آکر کہا کہ گدھوں کا گوشت ذرا سا بھی نہ کھاؤ اور ہانڈیاں اوندھا دو، ابن ابی اوفی کہتے ہیں کہ ہم آپس میں کہنے لگے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے صرف اس لئے منع فرمایا ہے کہ ان میں سے ابھی خمس نہیں نکلا ہے اور بعض نے کہا کہ آپ نے یقینا اس لئے منع فرمایا ہے کہ یہ نجاست کھاتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment