Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1325,TotalNo:3861


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3861
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ انْطَلَقْتُ حَاجًّا فَمَرَرْتُ بِقَوْمٍ يُصَلُّونَ قُلْتُ مَا هَذَا الْمَسْجِدُ قَالُوا هَذِهِ الشَّجَرَةُ حَيْثُ بَايَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ فَأَتَيْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ کَانَ فِيمَنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ قَالَ فَلَمَّا خَرَجْنَا مِنْ الْعَامِ الْمُقْبِلِ نَسِينَاهَا فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهَا فَقَالَ سَعِيدٌ إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَعْلَمُوهَا وَعَلِمْتُمُوهَا أَنْتُمْ فَأَنْتُمْ أَعْلَمُ
محمود، عبیدﷲ اسرائیل بن یونس طارق بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں حج کی غرض سے مکہ سے جا رہا تھا راستہ میں دیکھا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں میں نے پوچھا یہاں کون سی مسجد ہے؟ جو اب دیا یہ وہ درخت ہے جس کےنیچے رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے صحابہ سے بیعت لی تھی یہ سن کر میں سعید بن مسیب کے پاس آیا اور اس سے یہ بات بیان کی انہوں نے کہا کہ میرے والد مسیب بن حزن ان لوگوں میں ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس درخت کے نیچے بیعت کی تھی وہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں دوسرے سال آیا تو اس جگہ درخت کو بھول گیا سعید کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے اصحاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تو اس درخت کو پہچان نہ سکے تم نے کیسے پہچان لیا؟ کیا تم ان سے زیادہ علم والے ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment