کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3855
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَنْتُمْ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ وَکُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ وَلَوْ کُنْتُ أُبْصِرُ الْيَوْمَ لَأَرَيْتُکُمْ مَکَانَ الشَّجَرَةِ تَابَعَهُ الْأَعْمَشُ سَمِعَ سَالِمًا سَمِعَ جَابِرًا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ أَصْحَابُ الشَّجَرَةِ أَلْفًا وَثَلَاثَ مِائَةٍ وَکَانَتْ أَسْلَمُ ثُمْنَ الْمُهَاجِرِينَ
علی بن عبدﷲ مدینی، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے دن صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا: آج تم تمام زمین والوں سے افضل ہو- جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں اس دن چودہ سو آدمی تھے- اگر آج میں بینا ہوتا تو تم کو درخت کی جگہ بتاتا اس حدیث کو سفیان کے ساتھی اعمش بھی بیان کرتے ہیں انہوں نے سالم بن ابی جعد سے سنا اور انہوں نے حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ چودہ سو آدمی تھے۔ عبدﷲ بن معاذ نے شعبہ بن حجاج سے انہوں نے عمرو بن مرہ سے اور ان سے عبدﷲ بن ابی اوفی نے بیان کیا کہ بیعت رضوان میں لوگوں کی تعداد 13 سو تھی اور قبیلہ اسلم کے لوگ مہاجرین کے آٹھویں حصہ کے برابر تھے عبدﷲ بن معاذ کے ساتھ اس حدیث کو معاذ بن بشار نے بھی روایت کیا ہے ان سے ابوداؤد طیالسی نے اور ان سے شعبہ رضی ﷲ عنہ نے بیان کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment