Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1304,TotalNo:3840


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
قصہ غزوہ بنی مصطلق
حدیث نمبر
3840
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ نَجْدٍ فَلَمَّا أَدْرَکَتْهُ الْقَائِلَةُ وَهُوَ فِي وَادٍ کَثِيرِ الْعِضَاهِ فَنَزَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ وَاسْتَظَلَّ بِهَا وَعَلَّقَ سَيْفَهُ فَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِي الشَّجَرِ يَسْتَظِلُّونَ وَبَيْنَا نَحْنُ کَذَلِکَ إِذْ دَعَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجِئْنَا فَإِذَا أَعْرَابِيٌّ قَاعِدٌ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ إِنَّ هَذَا أَتَانِي وَأَنَا نَائِمٌ فَاخْتَرَطَ سَيْفِي فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَی رَأْسِي مُخْتَرِطٌ صَلْتًا قَالَ مَنْ يَمْنَعُکَ مِنِّي قُلْتُ اللَّهُ فَشَامَهُ ثُمَّ قَعَدَ فَهُوَ هَذَا قَالَ وَلَمْ يُعَاقِبْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمود، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابی سلمہ، حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا ہم نجد کی جنگ میں رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب دوپہر کا وقت آیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ایک سایہ دار درخت کے نیچے آرام کرنے لگے اور تلوار کو لٹکا دیا ہم لوگ بھی ادھر ادھر درختوں کے نیچے سایہ کے لئے متفرق ہو گئے تھوڑی ہی دیر کے بعد آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم کو بلایا ہم گئے اور دیکھا کہ ایک اعرابی پاس بیٹھا ہے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اس اعرابی نے میرے سوتے ہی آکر تلوار میرے اوپر کھینچ لی، میں جاگ اٹھا یہ میرے سامنے تلوار تا نے ہوئے کھڑا تھا اور کہہ رہا تھا- بتاؤ تم کو میرے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے؟ میں نے جواب دیا ﷲ تعالیٰ! پھر تلوار کو نیام میں رکھ کر بیٹھ گیا دیکھ یہ بیٹھا ہے- جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو کوئی سزا نہیں دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment