Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1303,TotalNo:3839


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
قصہ غزوہ بنی مصطلق
حدیث نمبر
3839
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ أَنَّهُ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ الْعَزْلِ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ بَنِي الْمُصْطَلِقِ فَأَصَبْنَا سَبْيًا مِنْ سَبْيِ الْعَرَبِ فَاشْتَهَيْنَا النِّسَائَ وَاشْتَدَّتْ عَلَيْنَا الْعُزْبَةُ وَأَحْبَبْنَا الْعَزْلَ فَأَرَدْنَا أَنْ نَعْزِلَ وَقُلْنَا نَعْزِلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ مَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا مَا مِنْ نَسَمَةٍ کَائِنَةٍ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلَّا وَهِيَ کَائِنَةٌ
قتیبہ بن سعید، اسماعیل بن جعفر، ربیع بن ابی عبدالرحمن، محمد بن یحییٰ بن حبان، حضرت ابن محیریز رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے مسجد نبوی میں حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو دیکھا اور ان سے میں نے عزل کا مسئلہ دریافت کیا آپ نے کہا کہ ہم غزوہ بنی مصطلق میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے وہاں عرب کی باندیاں ہاتھ آئیں اور ادھر ہم کو عورتوں کی خواہش تھی اور بے عورت رہنا مشکل ہو رہا تھا ہم عزل کرنا چاہتے تھے مگر رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کی موجودگی کا خیال آتے ہی ہم آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور یہ مسئلہ پوچھا تو حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا عزل نہ کرنے میں کیا برائی ہے اور ﷲ تعالیٰ کے حکم میں جو جان قیامت تک آنے والی ہے وہ ضرور آکر رہے گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment