Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1402,TotalNo:3938


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
عمرہ قضاء کا بیان
حدیث نمبر
3938
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ وَبَنَی بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ وَمَاتَتْ بِسَرِفَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَ ابْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَأَبَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَطَائٍ وَمُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَائِ
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے حالت احرام میں نکاح کیا اور حلال ہونے کے بعد خلوت فرمائی اور حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا انتقال (مقام) سرف میں ہوا، ابن اسحق، ابن ابی نجیح، ابان بن صالح، عطاء، مجاہد، حضرت ابن عباس نے اتنی زیادتی اور روایت کی ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ قضاء میں حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment