Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1403,TotalNo:3939


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ موتہ کا بیان جو ملک شام میں ہے۔
حدیث نمبر
3939
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَقَفَ عَلَی جَعْفَرٍ يَوْمَئِذٍ وَهُوَ قَتِيلٌ فَعَدَدْتُ بِهِ خَمْسِينَ بَيْنَ طَعْنَةٍ وَضَرْبَةٍ لَيْسَ مِنْهَا شَيْئٌ فِي دُبُرِهِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ مُؤْتَةَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ قُتِلَ زَيْدٌ فَجَعْفَرٌ وَإِنْ قُتِلَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ کُنْتُ فِيهِمْ فِي تِلْکَ الْغَزْوَةِ فَالْتَمَسْنَا جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَوَجَدْنَاهُ فِي الْقَتْلَی وَوَجَدْنَا مَا فِي جَسَدِهِ بِضْعًا وَتِسْعِينَ مِنْ طَعْنَةٍ وَرَمْيَةٍ
احمد، ابن وہب، عمرو، ابن ابی ہلال، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں غزوہ موتہ میں جعفرکی شہادت کے بعد ان کے پاس کھڑا ہوا تو میں نے انکے (جسم پر) پچاس نشان نیزہ اور تلوار کے دیکھے، ان میں سے کوئی بھی زخم انکی پشت پرنہیں تھا- احمدبن ابی بکر، مغیرہ بن عبدالرحمن، عبدﷲ بن سعد، نافع حضرت عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ موتہ میں زید بن حارثہ کوسپہ سالار بنایا، پھر آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر یہ شہید ہوجائیں تو پھر سپہ سالار جعفر ہیں اور اگروہ بھی شہید ہوجائیں تو عبدﷲ بن رواحہ ہیں، حضرت عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس غزوہ میں شریک تھا (جنگ ختم ہونے پر) ہم نے حضرت جعفر کو تلاش کیا، تو وہ شہداء میں ملے اور ہم نے ان کے جسم پر کچھ اوپر نوے زخم تیر اور نیزہ کے پائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment