Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1283,TotalNo:3819


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خندق کا بیان
حدیث نمبر
3819
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ مَنْ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ فَقَالَ الزُّبَيْرُ أَنَا ثُمَّ قَالَ مَنْ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ فَقَالَ الزُّبَيْرُ أَنَا ثُمَّ قَالَ مَنْ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ فَقَالَ الزُّبَيْرُ أَنَا ثُمَّ قَالَ إِنَّ لِکُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيَّ وَإِنَّ حَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ
محمد بن کیثر، سفیان، محمد بن منکدر، حضرت جابر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جنگ احزاب کے دن کون ہے؟ جو کفار قریش کی خبر لائے زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا۔ میں ہوں، پھر فرمایا کو ن ہے جو ہم کو قوم کی خبر لا کردے ۔زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں ہوں۔ پھر فرمایا کو ن ہے جوقوم بنی قر یظہ کی خبر لائے زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عوام نے کہا میں ہوں پھرحضوراکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہر پیغمبر کا حواری (رفیق خاص) ہوتا ہے اور میراحواری زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عوام ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment