کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خندق کا بیان
حدیث نمبر
3818
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ جَائَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ بَعْدَ مَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ جَعَلَ يَسُبُّ کُفَّارَ قُرَيْشٍ وَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا کِدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ حَتَّی کَادَتْ الشَّمْسُ أَنْ تَغْرُبَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا فَنَزَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُطْحَانَ فَتَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ وَتَوَضَّأْنَا لَهَا فَصَلَّی الْعَصْرَ بَعْدَمَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی بَعْدَهَا الْمَغْرِبَ
مکی بن ابراہیم، ہشام بن حسان، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر بن عبدﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ خندق کے دن حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن خطاب سورج ڈوبنے کے بعد کافروں کو برا کہتے ہوئے تشریف لائے اور عرض کیا کہ اے ﷲ کے رسول! میں عصر کی نماز ادا کرنے نہ پایا تھا اور سورج ڈوب گیا حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا بخدا میں نے بھی نماز نہیں پڑھی پھر ہم آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ وادی بطحا میں آئے حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے اور ہم نے وضو کیا سور ج غروب ہو چکا تھا پہلے عصر کی نماز پڑھائی پھر مغرب کی پڑھائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment