کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3627
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ فَدَعَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ قَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي وَلَا أَضُرُّکَ فَدَعَا لَهُ قَالَ فَعَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِرَاعٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ کُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ فَشَرِبَ حَتَّی رَضِيتُ
محمد بن بشار غندر شعبہ ابواسحاق حضرت براء بن عازب سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم مدینہ کی جانب روانہ ہوئے تو سراقہ بن مالک بن جعشم آپ کے پیچھے لگ گیا آپ نے اس کے لئے بد دعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا اور اس نے کہا آپ ﷲ سے میرے لئے دعا کیجئے میں آپ کو ضرر نہیں پہنچاؤں گا چناچہ آپ نے اس کے لئے دعا کردی پھر آپ کو پیاس لگی تو ایک چرواہے کے پاس سے گزرہوا حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں تھوڑا دودھ دوہا پھر آپ کے پاس لایا تو آپ نے پیا حتیٰ کہ میں خوش ہوگیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment