کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3628
حَدَّثَنِي زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَتْ فَخَرَجْتُ وَأَنَا مُتِمٌّ فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ بِقُبَائٍ فَوَلَدْتُهُ بِقُبَائٍ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ فِي حَجْرِهِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ فَمَضَغَهَا ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيهِ فَکَانَ أَوَّلَ شَيْئٍ دَخَلَ جَوْفَهُ رِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ حَنَّکَهُ بِتَمْرَةٍ ثُمَّ دَعَا لَهُ وَبَرَّکَ عَلَيْهِ وَکَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ تَابَعَهُ خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا هَاجَرَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حُبْلَی
زکریا بن یحییٰ ابواسامہ ہشام بن عروہ ان کے والد حضرت اسماء رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عبد ﷲ بن زبیر ان کے پیٹ میں تھے وہ کہتی ہیں کہ میں پورے دنوں سے تھی کہ چل پڑی اور مدینہ آئی پھر میں قبا میں مقیم ہو گئی تو قباء میں ہی عبد ﷲ پیدا ہوئے تو میں انہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئی اور ان کو آپ کی گود میں رکھ دیا پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کھجور منگائی اور اسے چبا کر ان کے منہ میں ڈال دی اور برکت کے لئے دعا دی اور یہ سب سے پہلے بچہ ہیں جو اسلام میں (ہجرت کے بعد) پیدا ہوئے اس کے متابع حدیث خالد بن مخلد نے بواسطہ علی بن مسہر ہشام ان کے والد حضرت اسماء رضی ﷲ عنہا سے اس طرح روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم کی طرف حالت حمل میں ہجرت کی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment