Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1316,TotalNo:3852


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3852
حَدَّثَنِي فَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ أَبُو عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُمْ کَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ أَوْ أَکْثَرَ فَنَزَلُوا عَلَی بِئْرٍ فَنَزَحُوهَا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَی الْبِئْرَ وَقَعَدَ عَلَی شَفِيرِهَا ثُمَّ قَالَ ائْتُونِي بِدَلْوٍ مِنْ مَائِهَا فَأُتِيَ بِهِ فَبَصَقَ فَدَعَا ثُمَّ قَالَ دَعُوهَا سَاعَةً فَأَرْوَوْا أَنْفُسَهُمْ وَرِکَابَهُمْ حَتَّی ارْتَحَلُوا
فضل بن یعقوب، حسن بن محمد بن اعین، ابوعلی حرانی، زہیر بن معاویہ، ابواسحاق سبیعی نے کہا کہ ہم کو حضرت براء بن عازب نے بتایا کہ ہم سب لوگ حدیبیہ میں رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے ہمراہ چودہ سو(۱۴۰۰) سے کچھ زیادہ ہم ایک کنویں پر آکر ٹھہرے تمام پانی نکال لیا پھر آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! پانی باقی نہیں رہا کیا کرنا چاہئے؟ آپ فوراً تشریف لائے کنویں کی منڈیر پر بیٹھ گئے اور فرمایا اس کے پانی کا ایک ڈول لے آؤ جو حاضر کیا گیا آپ نے اس میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور خدا سے دعا فرمائی- ذرا ٹھہرے کہ تمام لوگوں نے خود بھی اور اپنے جانوروں کو بھی جی بھر کر پانی پلایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment