Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1317,TotalNo:3853


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3853
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ يَدَيْهِ رَکْوَةٌ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا ثُمَّ أَقْبَلَ النَّاسُ نَحْوَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَکُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ عِنْدَنَا مَائٌ نَتَوَضَّأُ بِهِ وَلَا نَشْرَبُ إِلَّا مَا فِي رَکْوَتِکَ قَالَ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فِي الرَّکْوَةِ فَجَعَلَ الْمَائُ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ کَأَمْثَالِ الْعُيُونِ قَالَ فَشَرِبْنَا وَتَوَضَّأْنَا فَقُلْتُ لِجَابِرٍ کَمْ کُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ لَوْ کُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ لَکَفَانَا کُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً
یوسف بن عیسیٰ، محمد بن فضیل، حصین بن عبدالرحمن، سالم، حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کے دن لوگ پانی کی سخت تنگی محسوس کر رہے تھے صرف رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن تھا جس میں پانی موجود تھا آپ نے اس سے وضو کیا اور لوگوں سے پوچھا کیا حال ہے؟ سب نے کہا یا رسول ﷲ! بس یہی اتنا پانی ہے جس سے آپ وضو کر رہے ہیں- حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ نے یہ سنتے ہی اپنا دست مبارک پانی میں رکھ دیا اور آپ کی انگلیوں سے پانی فوارے کی طرح پھوٹنے لگا یہاں تک کہ ہم سب نے وضو کیا اور خوب پیا سالم نے دریافت کیا اس دن آپ سب کتنے آدمی تھے انہوں نے فرمایا ہم ایک لاکھ کی تعداد میں بھی ہوتے تب بھی وہ پانی ہمارے لئے کافی ہوتا مگر اس دن ہم کل پندرہ سو آدمی تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment