کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر
3639
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَارِ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا أَنَا بِأَقْدَامِ الْقَوْمِ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ لَوْ أَنَّ بَعْضَهُمْ طَأْطَأَ بَصَرَهُ رَآنَا قَالَ اسْکُتْ يَا أَبَا بَکْرٍ اثْنَانِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا
موسیٰ بن اسماعیل ہمام ثابت انس حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ غار (ثور) میں تھا جب میں نے اپنا سر اٹھا لیا تو لوگوں کے پاؤں دیکھے میں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اگر ان میں سے کوئی اپنی نظر نیچی کرے تو ہمیں دیکھ لے گا آپ نے فرمایا ابوبکر خاموش رہو (ہم) دو آدمی ہیں (مگر ہمارے ساتھ) ﷲ تیسرا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment